اسلام آباد(این این آئی) نیپرا نے بجلی کے دو پاور یونٹس لیز پر دینے کی منظوری دیدی، انرجی کمپنی ان یونٹس کو کوئلے پر منتقل کرے گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ کے دو یونٹس لیز پر دینے کی منظوری دے دی ہے، یونٹ نمبر تین اور چار کے انرجی کمپنی کو طویل مدت کیلئے لیز پر دیئے جائیں گے۔