لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے چنیوٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے دعوﺅں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی دعوﺅں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اگر صحیح سمت میں جا رہی ہے تو یہ کارکردگی عام آدمی کو کیوں نظر آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ عام دکانوں پر نرخ تو دور کی بات اب تو یوٹیلٹی سٹورز پر بھی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔
خالی دعو¶ں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا: سعدیہ سہیل رانا
Apr 05, 2014