لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کاہنہ نو نمبر 2 کے زیراہتمام سالانہ نتائج کے سلسلے میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ ہیڈ مسٹریس امینہ فلک شیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی روشنی سے شدت پسندی کا اندھیرا چھٹ جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی تعلیمی اصلاحات سے شرح خواندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بیٹوں کے ساتھ بیٹیوں کی جدید تعلیم و تربیت اور ان کی کردار سازی ناگزیر ہے۔
تعلیم کی روشنی سے شدت پسندی کا اندھیرا چھٹ جائے گا: امینہ فلک شیر
Apr 05, 2014