امریکہ: دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد سمیت 2 خواتین عدالت پیش

نیویارک (آئی این پی) امریکی پولیس نے پاکستانی نژاد شہری سمیت دہشت گردی کے الزام میں گرفتار 2 خواتین کو عدالت میں پیش کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس نے خفیہ آپریشن کرکے کوئنز کے علاقے سے 2 خواتین کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں کے چالان بروکلین کی وفاقی عدالت میں پیش کئے گئے جن میں سنگین الزامات عائد کئے گئے، گرفتار کی گئی خواتین میں سے ایک کی شناخت پاکستانی نژاد امریکی شہری آسیہ صدیقی اور دوسری سفید فام امریکی نویل ولینٹیز کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے تین گیس ٹینک، ایک پریشر کْکر، کھاد اور بم بنانے کی ترکیب پر مشتمل تحریری نوٹ برآمد کیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ آسیہ صدیقی کی شاعری القاعدہ کے ایک رسالے میں شائع ہوچکی ہے جبکہ ملزمہ نویل اسامہ بن لادن کو اپنا ہیرو اسلامی ریاست کا شہری قرار دیتی ہیں۔آسیہ صدیقی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ بے قصور ہیں جبکہ نویل کے شوہر نے بھی کہا ہے انکی اہلیہ ایک بہترین بیوی اور بہترین ماں ہیں،وہ نہیں سمجھتے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکہ میں پہلی مرتبہ 2 خواتین کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ آسیہ کے اٹارنی تھامس ڈن نے کہا ان کی موکلہ اقبال جرم نہیں کرینگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...