اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین کے درمیان چینی صدر کے دورے کی تاریخوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی صدر 17سے 19 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ چینی صدر کے دورے کی تاریخیں چینی حکومت نے تجویز کیں، چینی حکومت دو سے تین روز قبل تاریخ کی حتمی تصدیق کرے گی، چینی صدر کی سکیورٹی مسلح افواج کو سونپی جائے گی اور پاک فوج کی عسکری سپیشل فورس سکیورٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دے گی۔ عسکری سپیشل فورس کا قیام گزشتہ روز صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا۔چینی حکومت دورے کی تاریخ کی حتمی تصدیق یمن کی صورتحال دیکھ کر کرے گی۔
چینی صدر 17سے 19 اپریل کو آئیں گے پاکستان‘چین کے درمیان تاریخوں پر اتفاق
Apr 05, 2015