لاہور (خبرنگار) کنٹونمنٹ بورڈز میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ والٹن بورڈز میں کاغذات نامزدگی 143 میں سے 8 نامنظور اور 135 منظور کرلئے گئے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈز کے 116 میں سے 13 نامنظور اور 103 منظور کرلئے گئے ہیں۔ دریں اثنا الیکشن کمشن کی طرف سے حتمی ووٹر لسٹیں اور پولنگ سکیمیں کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو مل گئی ہیں۔ ریٹرننگ افسران اب اپنے حلقوں کے مطابق پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کا تقرر کریں گے۔