پاک چین تعاون سے توانائی بحران‘ غربت میں کمی آئیگی: چینی سفیر

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات چینی سفیرنے کہاہے کہ چین اورپاکستان کے درمیان تعاون کئی شعبوں کا احاطہ کرے گا‘ پاک چین اقتصادی راہداری سے معاشی بہتری آئے گی۔ سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چینی سفیر نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان نیا تعاون کئی شعبوں کا احاطہ کرے گا، گوادر بندرگاہ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی بحران، غربت کی کمی اور کئی دیگر شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کی تاریخی دوستی ہے۔ پاکستان اورچین کی اس تاریخی دوستی میں مزیداضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اورچین کے 60سالہ تعلقات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...