امریکی تھنک ٹینک نے آپریشن ضرب عضب کو دہشت گردوں کیخلاف موثر اور کامیاب کارروائی قرار دیدیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کو دہشت گردوں کیخلاف موثر اور کامیاب کارروائی قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولسن سنٹر میں پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے مباحثہ میں واشنگٹن پاکستانی ملٹری اتاشی بریگیڈئر سرفراز سمیت امریکی دفتر خارجہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔ شرکا نے پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف حالیہ کارروائیوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ شرکا کا اتفاق تھا کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد سے پاکستان میں مجموعی طور پر امن وامان بحال ہوا ہے تاہم فرقہ ورانہ کارروائیوں اور شدت پسند سوچ کو ختم کرنے کیلئے بھی کئی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن