سکھر(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن آئین سے متصادم ہے، اسکو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ جوڈیشل کمشن میں دھاندلی ثابت ہوئی تو معاہدے کے مطابق وزیراعظم کو اسمبلیاں تحلیل کرنا پڑیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش جاتے ہوئے سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پی پی نے دوسروں کی جنگ میں جانے سے حکومت کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔