گھوٹکی (آن لائن)سندھ کے علاقے گھوٹکی میں پنچایت نے وڈیرے کی بہن کو زخمی کرنے پر 5 لاکھ جرمانہ جبکہ 2 بیٹیاں ونی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزگھوٹکی میںایک محنت کش پر وڈیرے کی بہن کو زخمی کرنے کے الزام میں پنچایت کا جرگہ بلایا گیا جس میں پنچایت نے سزا سناتے ہوئے محنت کش کو اپنی دو بیٹیاں ونی کرنے اور 5 لاکھ روپے وڈیرے کے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔