اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف افغان باشندے کے اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ ذکی الرحمان لکھوی کو حاضری سے استثنٰی دے کر کیس کو آگے بڑھایا جائے۔ جیل حکام کی رپورٹ پر اعتراض نہیں۔ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے بناء پر عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر رکھی ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کو عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔
ذکی لکھوی اغواء کیس کی سماعت، ملزم کو حاضری سے استثنٰی دینے کی استدعا
Apr 05, 2015