ڈیرہ مراد جمالی اور تھرپارکر میں میں 2 خاندانوں کے 6 افراد قتل

ڈےرہ مراد جمالی (آن لائن + نوائے وقت نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ پلیا خان میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے گھر میں سوئے میاں بیوی اور ان کی سات سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔ نعشوں کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تھرپارکر کے گا¶ں وڈائی میں نامعلوم افراد نے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں دادا، دادی اور پوتا شامل ہیں۔ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا۔
6 قتل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...