توقع ہے ایران اور عالمی طاقتوں میں جون تک معاہدہ طے پا جائیگا: دفتر خارجہ

Apr 05, 2015

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+صباح نیاز) پاکستان نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان اتفاق رائے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ امید ہے ایران اور مغربی ممالک میں جون تک معاہدہ طے پا جائیگا۔ توقع ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد سے خطے میں استحکام آئیگا، پاکستان ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے جوہری تنازعہ کے حل کا حامی رہا ہے۔
دفترخارجہ

مزیدخبریں