مٹھی میں بھوک سے مزید پانچ بچے دم توڑگئے،رواں سال بیماری اور بھوک سے مرنےوالے بچوں کی تعداد 235 ہوگئی

Apr 05, 2015 | 19:23

خصوصی نامہ نگار

 مٹھی میں بھوک اور بیماری مزید پانچ بچوں کی زندگیاں نگل گئی جس سے رواں سال تھرپارکر میں  مرنے والے بچوں کی تعداد دوسوپینتیس تک جاپہنچی ہے،دوسری جانب حکومت کی طرف سےتھر باسیوں کیلئے خوراک اور طبی سہولیات کا مناسب انتظام نہ ہونے پر مزید بچے بیماریوں میں مبتلا ہورہےہیں،علاقہ مکینوں کےمطابق خوراک کی کمی اور بیماری کےباعث کئی بچے اب بھی مٹھی کےہسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،تھر باسیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ علاقےمیں خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ بچوں کی اموات پرقابو پایا جاسکے۔

مزیدخبریں