اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن آئندہ ماہ 6 سے 11 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، ائرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ایچ ای سی اور آزاد جموں وکشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔