کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے لائنز ایریا میں ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم حقیقی کے درمیان تصادم میں چار کارکن زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے ایم کیو ایم نے لائنز ایریا میں ریلی نکالی اس دوران حقیقی کے ساتھ تصادم ہوگیا دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور ایک دوسرے پر پتھرائو کیا اور ہاتھ پائی بھی ہوئی، تصادم کے دوران ایم کیو ایم کے یوسی 159 اور 197 کے دفاتر کو آگ لگا دی گئی اس سے پہلے توڑ پھوڑ کی گئی، فاروق ستار نے کہا لائنز ایریا متحدہ کا قلعہ ہے، امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، رینجرز اس حوالے سے اقدامات کرے۔کرائم رپورٹر کے مطابق متحدہ کے رہنما علی رضا عابدی نے بریگیڈ تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے تحریری درخواست جمع کرا دی۔
کراچی کا ضمنی الیکشن، متحدہ اور حقیقی کے کارکنوں میں تصادم، 4 زخمی
Apr 05, 2016