نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) نئی دہلی میں سی بی آئی کی عدالت نے 10 سکھوں کے جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے کے مقدمے کا فیصلہ گذشتہ روز سناتے ہوئے ہلاکت میں ملوث 47 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ 1991ء میں پیلی بھیت کے مقام پر ہونیوالے جعلی مقابلے میں 10 بے گناہ سکھ مارے گئے تھے۔