کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے پی ایم ایل طاہر حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو غدار کہنے والے سب سے بڑے غدار ہیں۔ بلاول زرداری اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں، پرویز مشرف غدار ہیں تو گارڈ آف آنر کیوں دیا؟ بلاول زرداری کی زبان نے ثابت کر دیا وہ زرداری ہیں بھٹو نہیں ہو سکتے۔ پرویز مشرف قانونی طور پر علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں۔ پاکستان پرویز مشرف کا ملک ہے وہ جلد واپس آئیں گے۔