امن بحال ہو چکا ملک میں کوئی نوگوایریانہیں : آرمی چیف

لندن/ راولپنڈی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کےلئے کردار جاری رکھے گی، ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، ترجمان پاک فوج کے مطابق ان خیالات کا اظہار سپہ سالار پاک فوج نے لندن میں برطانوی عسکری حکام سے ملاقاتوں، پاکستانی کمیونٹی اور برطانوی تھینک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کو نوگو ایریاز سے پاک ملک قرار دیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں، امن مکمل طور پر بحال ہو چکا، شہری ایک کونے سے دوسرے کونے تک بلاخوف جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملکی سکیورٹی کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ آرمی چیف کا برطانوی فوجی حکام سے ملاقاتوں میں کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر امن کے قیام کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ دشمن کو شکست دینے کیلئے اسی طرح کے اقدامات افغانستان کو بھی کرنے چاہئیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی تھینک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے خطاب میں خطے کی جغرافیائی وسیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردار پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا جیو پولیٹکل صورتحال میں کڑے چیلنجز درپیش ہیں۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ اس موقع پر فورم کے شرکاءنے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی بھرپور تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
آرمی چیف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...