کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن نکلنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ ہینگر میں کھڑے جہاز سے کروڑوں روپے مالیت کی 15کلو ہیروئن برآمد کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ہینگر میں کھڑے طیارے بوئنگ 777 سے اینٹی نارکوٹکس فورس اور پی آئی اے عملے نے 15کلو ہیروئن برآمد کی۔ ذرائع کے مطابق طیارہ 30 مارچ سے چیک سی کیلئے ہینگر میں کھڑا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا طیارے میں ہیروئن کس طرح پہنچی اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے تین بوئنگ طیاروں سے ہیروئن برآمد ہو چکی ہے۔