بھارتی حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کسی کام نہیں آئیں گے: عبدالرحمن مکی

Apr 05, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں اور فوجی سربراہان کے کشمیر کے دورے کسی کام نہیں آئیں گے۔ بھارتی فوج کے گرتے ہوئے مورال کو سہارا دیناممکن نہیں رہا۔بھارتی سیاستدان بھی کہنے پر مجبور ہیں کہ کشمیر انڈیا کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نے مودی سرکار کا غرور وتکبر خاک میں ملا دیا ہے۔ کشمیری عوام تحریک آزادی کو پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔ مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوںمیں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے بلا دریغ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں