امریکی لڑکے نے پوپ فرانسس کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ ایک امریکی لڑکے نے پوپ فرانسس کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر 2015میں پوپ کے دورہ امریکہ کے دوران عمل کیا جانا تھا اور یہ کارروائی داعش تنظیم کی سپورٹ میں ہونا تھی۔امریکی وزارت کے مطابق 17 سالہ سینٹوس کولن کا تعلق نیوجرسی سے ہے۔ اس نے 27 ستمبر 2015 کو فلاڈلفیا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران پوپ کو ہلاک کرنے اور دھماکا خیز آلات کے استعمال کے واسطے ایک ماہر نشانہ باز کی مدد لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...