تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن 7 اپریل کو بنی گالا میں ہو گا، عمران خان خطاب کر ینگے

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کنونشن 7 اپریل کو طلب کر لیا۔ چیئرمین عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کنونشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان شرکت کریں گے کپتان کی طرف سے کارکنوں کو اس ضمن میں بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پانامہ کیس سے متعلق غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نعیم الحق کے جنرل (ر) اشفاق کیانی سے متعلق بیان پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن