وزیر آباد: کشتی جھولا سے گر کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق

وزیرآباد (نامہ نگار) مقامی انتظامیہ کی غفلت، کشتی جھولے سے گر کر اس کی زد میں آکر20 سالہ نوجوان جان بحق ہوگیا، نواحی موضع ویروکی میں روحانی پیشوا حیدر شاہ کے عرس پر 20 سالہ قاسم ولد محمد جاوید جھولا کشتی کی سے گر کر اس کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جھولا کشتی پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے میلہ حیدر شاہ میں جھولے لگے ہوئے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...