عوام کی حکمرانی کے بغیر ہر ڈاکٹرائن کا تجربہ ناکام ہوجائیگا، کیپٹن صفدر

Apr 05, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر اعظم کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدرنے کہا ہے کہ چودھری نثارنے ہمیشہ لوٹوں کوٹھوکرماری ہے وہ خودلوٹانہیں بنیں گے،پارٹی کے اندراختلاف کرنا اور سننااچھی بات ہے ،عمران خان توبہت مل جائیں گے،نوازشریف پیدانہیں ہوگا‘حکمرانی عوام اور ووٹ کی چلے گی، اسکے بغیر ہر ڈاکٹرائن کا تجربہ ناکام ہوجائے گا،پیپلز پارٹی والے خودمجبورہیں،جمہوریت کوبھول گئے ہیں،پیپلز پارٹی ایسے لوگوں کے ہاتھ چڑھ گئی جن کا نا خون نظر آتا ہے نا پسینہ۔ وہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ کیپٹن ریٹائرڈصفدرنے کہا کہ چودھری نثارنظریہ نوازشریف کوسمجھتے ہیں۔ گریڈ 22 والے ہر3 سال بعدپیداہوجاتے ہیں لیکن 38 برسوں میں کوئی ذوالفقارعلی بھٹو پیدانہیں ہوا۔جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی سے اب کیوں دوریاں ہو گئی ہیں تو کیپٹن صفدر نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سال پورے کرنے تھے تو وہ میثاق جمہوریت کے پابند رہے،اب وہ مجبور ہیں عدالتوں میں رل رہے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے لیے سپیس بنائی ہے،اس لیے وہ اب جمہوریت کو بھول گئے ہیں، پیپلزپارٹی کے لوگوں نے بھٹو کے نظریہ کو دفن کردیا ہے،رہی سہی کسر سینیٹ کے انتخابات میں پوری کردی ،پی پی پی کو مشکل وقت نظر آیا تو انھوں نے جمہوریت سے منہ پھیر لیا،پی پی پی کے پاس نوٹ چھاپنے والی مشینیں ہیں،عمران خان کی مشینیں کبھی ٹوٹ جاتی ہیں اور کبھی خالی ہوجاتی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے تمغہ جمہوریت بھی سجایا ہوا تھا اور آمریت بھی،افسوس اپنے آرمی چیف کو ہٹا کر خود چیف بن گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعوان ہر دور میں بکتا رہا ہے اور بکتا ہی رہے گا۔
کیپٹن صفدر

مزیدخبریں