اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات پر کڑی تنقید کی ہے۔ چودھری نثار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کر کے کشمیریوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔ کشمیری آزادی کی خاطر پاکستانی پرچم میں دفن ہو رہے ہیں۔ یہاں ان کے قاتلوں سے ملاقات کی جا رہی ہے۔ بھارت میں ہمارے سفارتکاروں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں ہم ان کو بلا کر دوستی کی باتیں کر رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچنا چاہیے۔
چودھری نثار