اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے غیر حتمی انتخابی فہرستیں 24 اپریل 2018 تک عوام کے معائنے کے لیے ڈسپلے مراکز میں آویزاں ہیں، عوام ان انتخابی فہرستوں میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام اور دیگر کوائف دیکھ سکتے ہیں اور ان میں غلطی کی صورت میں درست بھی کروا سکتے ہیں، اگر نام درج کرنا مقصود ہو تو اس کے لئے فارم 15 اگر نام میں غلطی ہو تو تصحیح کے لئے فارم 16 یا فوتگی یا کسی اور وجہ سے نام حذف کرنا یا کسی نام پر اعتراض کرنا مقصود ہو تو فارم 17 پر کر کے ان ڈسپلے مراکز کے انچارج کے پاس جمع کرائیں جن پر فیصلہ ریوائزنگ اتھارٹیز کریں گے۔ یہ فارم متعلقہ ڈسپلے مراکز میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ یہ ڈسپلے مراکز ہر ضلع یا ایجنسی میں عموماً سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ان ڈسپلے مراکز کی تفصیل الیکشن کمشن کے آفیشل ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پرملاحظہ کر سکتے ہیں ۔
الیکشن کمشن