لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی عدالت نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کو مصالحت کیلئے 10 اپریل کو طلب کرلیا‘ تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ فیملی جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو عتیق الرحمان نے تمام گواہان کے بیانات پر اپنی جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے قانون کے مطابق آئندہ سماعت پر میرا اور عتیق الرحمان کے درمیان مصالحت کروانے کیلئے دونوں کو عدالت کے روبرو طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر دونوں کے درمیان مصالحت نہیں ہوتی تو عدالت قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کی درخواست جولائی 2009 میں دائر کی تھی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عتیق الرحمان جھوٹا نکاح نامہ تیار کرکے میرا شوہر ہونے کا دعوی کر رہا ہے۔
عدالت نے اداکارہ میرا، عتیق الرحمان کو مصالحت کیلئے 10 اپریل کو طلب کر لیا
Apr 05, 2018