اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ معاملہ ابھی بھی زندہ ہے۔چیف جسٹس نے درخواست عدم پیروی پر خارج کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر درخواست گزار چاہے تو ایک ماہ میں یہ کیس دوبارہ بحال کروا سکتا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔ عمران خان نے سابق چیف جسٹس پر الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا تھاجس پر سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے خلاف 20 ملین کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ عمران خان نے کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست خارج