ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ طارق مسعود یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے زیر تربیت افسران واہلکاروں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق انویسٹی گیشن میں آنے والی نئی جدتوں سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ’’آفتاب خان انویسٹی گیشن سکول‘‘ کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں زیرتعمیر ’’آٓفتاب احمد خان انویسٹی گیشن سکول‘‘کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔