لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لئے پولیس پبلک سکول قائم کرنے کے لئے بورڈ آف ریونیو نے ہربنس پورہ میں جگہ خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہاکہ سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس پبلک سکول میں پولیس اہلکار اپنے بچوں کیلئے انتہائی معیاری اور مفت تعلیمی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ عوام الناس کی دن رات خدمت کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین بنیادی سہولیات دینا ان کا بنیادی حق ہے۔ ہربنس پورہ میں پولیس پبلک سکول کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ 44 لاکھ روپے میں 12کنال7 مرلے اراضی خریدی جائے گی۔