لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات ذکیہ شاہ نواز نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف ٹیکس دہندہ خواتین کوان کے گھروں میں تحفظ فراہم کر رہے ہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کام کرنے کی جگہ بھی ان کیلئے محفوظ ہے ۔ انھوں نے خواتین کے کردار کو مزید سراہتے کو کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکی ترقی میں خواتین ایک اہم ستون ہیں خواتین احساس ذمہ داری سے سرشار ہیں اور بطورِ ٹیکس دہندگان معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کینرڈ کالج و یونیورسٹی میںٹیکس ڈے کے حوالے سے ’’ایک ٹیکس دہندہ خاتون اپنے حقوق کی زیادہ بہترپاسدار اور سرپرست ہے‘‘ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر فریال گوہر، مہرین سید، فائقہ منصب، نگہت داد سمیت دیگر بھی موجود تھی۔ تقریب کا مقصد خواتین کے بنیادی حقوق کی تکمیل اور معاشرے میں خواتین کی اہمیت کے پیش نظر ٹیکس کلچر کو فروغ دیتے ہوئے عوام الناس میں ٹیکس کی ادائیگی کیلئے آگاہی و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین ترقی کا اہم ستون ہیں:ذکیہ شاہ نواز
Apr 05, 2018