سپریم کورٹ نے 13 سال بعد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا‘ 3 ملزم بری

Apr 05, 2018

کراچی (نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے 13سال بعدقتل کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے 3 ملزموں کو بری کردیا۔ مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ جسٹس آصف سعید کا کہناتھا ملزم انتظار نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافِ جرم کیا، تاہم مجسٹریٹ نے اعتراف جرم پر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔عدالت کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو بیان کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں کیا۔استغاثہ کا عدالت میں مو¿قف تھا ملزمان نے 2005ء میں کاروباری تنازعہ پر حفیظ الرحمن کو قتل کیا تھا۔سیشن کورٹ نے ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا جبکہ بریت کیخلاف مدعی کی اپیل مسترد کردی۔
بری

مزیدخبریں