کراچی( نیوز رپورٹر) بانی جماعت اہل سنت‘ حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ کا 35 واں سالانہ دو ر وزہ مرکزی عرس مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) اور گل زار حبیب ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجدگل زار حبیب‘ گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار) میں آج بعد نماز عشاء شروع ہوگا۔ حضرت سیدنا داتا گنج بخش ؓ اور حضرت شیر ر بانی شرق پوریؒ کے مزار مبارک سے بھیجی گئی خصوصی چادریں دس بجے شب کوکب نورانی اوکاڑوی اپنے بھائیوں ڈاکٹر محمد سبحانی اوکاڑوی‘ زادہ حامد ربانی اوکاڑوی اور عقیدت مندوں کے ہمراہ اپنے والدین کریمین کے مرقد مبارک پر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغازکریں گے۔ چادر پوشی و گل پاشی‘ فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد عرس کی پہلی نشست میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے علماء مشائخ خطاب کریں گے‘ مفتی اعظم افریقہ مولانا محمد اکبر ہزاروی اور خطیب اہل سنت علامہ پیر بیرسٹر سید وسید الحسن شاہ نقوی حافظ آبادی کا خصوصی خطاب ہوگا۔