جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کا ہنگامی اجلاس،قتل عام کی شدید مذمت

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرضلع اسلام آباد کے اراکین جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایک قرارداد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی بھرپو ر انداز سے مذمت کی گئی اور اس کو آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے استعماری ہتھکنڈاقراردیاگیا،قراردا د میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ محض تشویش تک محدود نہ رہے بلکہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کشمیریوںکو وہ حق دیا جائے جس کا وعدہ بھارت نے کیا تھا اور اقوام متحد ہ میں کیاتھا،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،قرارداد میں لکھا گاہے کہ کشمیریوںنے بھارت کے اقوام متحدہ میں بھارت کے وعدے کے مطابق ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے۔

ای پیپر دی نیشن