کشمیر میں جاری بھارتی مظالم امریکہ کی مددسے کئے جارہے ہیں، عبدالعزیز علوی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) چیئر مین تحریک آزادی جموں کشمیر عبدالعزیز علوی نے کہا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم امریکہ کی مددسے کئے جارہے ہیں۔گذشتہ دن 21کشمیر یوں کوبے گناہ شہید اور 50سے زائد کو زخمی کیا گیا۔امریکہ کی جانب سے تحریکآزادی جموں کشمیر پر پابندی عائد کرنا بھارتی مظالم پر پردہ ڈھالنا ہے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کو ’’آپریشن آل آؤٹ‘‘کا نام دے رکھا ہے۔ اسی آپریشن کے تحت تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ نوجوانوں کے گھر والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آزادی کی جنگ لڑنے والے نوجوانوں کے خاندان کو بے دردی سے شہید کیا جارہاہے۔گز شتہ روزپریس کانفر نس کرتے ہوئے چیئر مین تحریک آزادی جموں کشمیر عبدالعزیز علوی نے کہا کہ ہندوستان آج پوری طاقت اور اتحادیوں کے ساتھ کشمیر ی وبھارتی مسلمانوں پر حملہ آور ہے اور کوئی بھی ملک کشمیریوں کی بچاؤ کے لئے بھی آگے نہیں آرہا۔

ای پیپر دی نیشن