ملکہ الزبتھ کے شریکِ حیات شہزادہ فلپ ہسپتال داخل

Apr 05, 2018

لندن (این این آئی) برطانیہ میں بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو ران کے آپریشن کے سلسلے میں کِنگ ایڈورڈ ہفتم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق 96 سالہ شہزادہ فلپ آخری چند ہفتوں میں کئی عوامی ایونٹس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ مئی میں اعلان کیا تھا کہ شاہی دیوان میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد وہ تمام سرکاری ذمے داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔شہزادہ فلپ گزشتہ چند سالوں میں دل کے مسائل اور بعض دیگر امراض کا شکار ہو چکے ہیں تاہم عمومی طور پر وہ ابھی تک اچھی صحت کے مالک ہیں۔

مزیدخبریں