ملک میں پھانسی کی رو ایت ختم ہونی چاہئے‘ غنویٰ بھٹو

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقدہ تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پھانسی کی روایت ختم ہونی چاہیے اگر یہ روایت ظالم حکمرانوں نے ختم نہیں کی تو عوام اسے خود ختم کریں گے، شہید بھٹو کو پھانسی دی گئی جہاں اس کے ساتھ موجود نہیں تھے اور وہ بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کرچسن لوگوں کے ہاتھوں پھانسی دینے کی روایت تمام پرانی ہے جو برطانیہ راج میں قائم کی گئی کیونکہ شہید بھٹو کے پھانسی کا فیصلہ ایک جج نے دیا اور وہ کیوں اس قتل کا الزام کرچسن برادری پر لگا رہے ہیں۔ میری کرچسن برادری سے گذارش ہے وہ اسے ترک کرکے امن کی علامت بنیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 کلفٹن میں رہنے والے عوام سے غداری نہیں کرتے جہاں پہلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو رہتی تھی اور وہ ذمہ داری اس پر تھی اس کے بعد میر مرتضیٰ بھٹو کے کاندھوں پر وہ ذمہ داری آئی اور وہ ذمہ داری میرے اور آپ کے کاندھوں پر ہے، ہمارا قافلہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں تارا مسیح کو جنہوں نے شہید بھٹو کو پھانسی دینے سے انکار کیا انہیں قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں چند روز قبل ہندستان نے اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ 40 سال قبل سعودی سربراہ شاہ فیصل شہید بھٹو کے ساتھی تھے۔

ای پیپر دی نیشن