موصل میں جھڑپوں سے 5 ہزار افراد معذور ہوئے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں جاری جھڑپوں کے نتیجہ میں 5 ہزار افراد معذور ہو چکے ہیں،متاثرہ    افراد کو معیاری زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے فی الفور طبی امداد دینے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے عراق مشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک کے قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق موصل میں ہونے والی جھڑپوں میں تقریبا 4 ہزار 800 سو سے زیادہ افراد اپنے بعض اعضا سے محروم ہو گئے ہیں۔رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان افراد کو معیاری زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ان کو فی الفور طبی امداد دینے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے تعاون سے موصل شہر سے منسلک ہمدانیہ تحصیل میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک بحالی مرکز قائم کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صحت کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس مرکز میں متاثرین کا طبی اور نفسیاتی علاج معالجہ کیا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن