میانمار کی ریاست رخائن میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے فائرنگ سے پانچ روہنگیا مسلمان جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ہیلی کاپٹر نے بانس اکٹھے کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔یہ واقعہ Buthidaung کے علاقے میں ایک گائوں کے نزدیک پیش آیا جہاں روہنگیا مسلمانوں کے خاندان رہائش پذیر ہیں۔اقوام متحدہ نے فوج پر نسل کشی کے ارادے سے مسلمان اقلیت کے خلاف کارروائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
میانمار،فوجی ہیلی کاپٹر سے فائرنگ،5روہنگیا مسلمان جاں بحق
Apr 05, 2019 | 00:51