پاکستان جرنلٹس فورم یو اے ای کے زیر اہتمام 79 ویں یوم پاکستان کی تقریب

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ورکنگ جرنلٹس کی صحافی تنظیم ’’پاکستان جرنلٹس فورم‘‘ PJF نے 23 مارچ 2019ء کو پاکستان کا 79 واں یوم پاکستان منایا۔ پاکستان ڈے کی تقریب دبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی، کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان اور پاسپورٹ قونصلر وہاب شیخ، پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد، طاہر منیر طاہر، سہیل خاور، خالد گوندل، سبط عارف، حافظ زاہد علی، ارشد انجم، امجد قاسمی، جمیل احمد خان، خالد ملک، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے افتخار احمد چودھری، محمد سعید اختر، خالد حسین چودھری، خان زمان عارف، شاہد و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سہیل خاور کی طرف سے لایا گیا کیک کاٹا گیا اور پاکستان ڈے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی۔ پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد نے اپنے مختصراً خطاب میں 23 مارچ یوم پاکستان کی اہمیت کو واضح کیا اور پی جے ایف کے تمام ارکان کا قونصل جنرل کو تعارف کروایا۔ قونصل جنرل احمد امجد علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سب کو پاکستان کے 79ویں یوم پاکستان کی تقریب پر انعقاد پر مبارک باد دی اور اس میں شرکت پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک صحافی پاکستان کا آئینہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کاسافٹ امیج اجاگر کریں تاکہ دوسری قوتیں ہماری کمزور کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ احمد امجد علی نے کہا کہ پاکستان کا پوری دنیا میں ایک نام اور مقام ہے جبکہ پاکستان کی سربلندی کے لئیہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کا نام پوریدنیا میں امن پسند ملک کی حیثیت سے جانا جائے۔ اس موقع پر پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد نے کہا کہ امارات میں کام کرنے والے صحافی مثبت انداز میں سوچتے ہیں اور پاکستان کا مثبت امیج بھی اجاگر کرتے ہیں۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام میڈیا ارکان اپنے ملک سے محبت رکھتے ہیں اور اپنا اپنا کام بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر اس تقریب کے انعقاد پر سہیل خاور اور خان زمان کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ مہمانوں کی تواضع پُرتکلف ہائی ٹی سے کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...