راولا کوٹ( صباح نیوز) لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد شاہد خان زخمی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور فائرنگ کی ، بھارتی فورسز نے پونچھ سیکٹر کے پولیس عباسپور کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔