اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تمام شہادتیں آصف زرداری کے خلاف جا رہی ہیں، بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی ،خورشید شاہ سندھ کے سب سے امیر سیاستدان ہے ،پیپلزپارٹی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ خرم شیرزمان نے کہاکہ پی ٹی آئی پورے پاکستان کی جماعت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ سندھ کے سب سے امیر سیاستدان ہے۔ پیپلزپارٹی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ جیالوں کو صاف پانی بھی میسر نہیں ہے ۔ اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔آصف زرداری معیشت کا قاتل ہے۔ قوم کو مبارک ہو۔
تمام شہادتیں زرداری کیخلاف‘ جلد قوم کو خوشخبری ملے گی: خرم شیر زمان
Apr 05, 2019