اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے نیب سے گالف کنٹری کلب اراضی کے معاملے پر دائر ریفرنس کی کاپی طلب کر تے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید دلائل دینے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔ شیخ رشید نے موقف اپنایاکہ 9 سال سے کیس زیر التوا ہے، لیز پر دی گئی زمین کی قیمت 200 ارب سے زیادہ ہے، وکیل کو 45 لاکھ فیس دی ہے وہ 1 کروڑ مانگ رہا ہے، ملک کا سرمایہ تباہ ہوچکا ہے، شیخ رشید نے جسٹس عظمت سعید سے مکالمہ میں کہاکہ آپ اس ملک کے سرتاج ہیں، جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں، شیخ صاحب ! آئندہ سماعت پر تیاری کر کے آئیں، فرگیوسن والے ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں ہیں، ائل کر دیا ہے،ملزمان پر فرد جرم عائد ہوناباقی ہے ۔شیخ رشید نے بتایا کہ کلب کے اکاو نٹ میں ایک پیسہ بھی نہیں ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیاکہ کیا ریلوے کلب چل رہا ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ کلب میں شادیا ں تو ہو رہی ہیں ایک شادی کا کارڈ تو مجھے بھی آ یا ہے عدالت نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ اب ہم نے اور نیب نے کیا کرنا ہے کیس میں زیادہ کام تو نیب کا ہی ہے آ ئیندہ سماعت پر فیصلہ نہ ہوا تو جو مناسب حکم ہو گا سنا دیں گے ۔