ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک+این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ کے 9وزرا سمیت 100اہم شخصیات پر مشتمل ایک وفد نے عراق کا دورہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وفد کی قیادت سعودی عرب کے وزیر تجارت وسرمایہ کاری ماجد القصبی نے کی۔سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری ماجد القبصی نے کہا کہ عراقی حکام کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔علاوہ ازیںسعوددی عرب کا عراق کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دینے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے بغداد میں 30سال بعدقونصلیٹ کھول دیا۔وفد میں شامل دیگر اہم شخصیات میں اقتصادی شعبے کے لوگ شامل تھے۔انہوں نے عراقی حکام کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔سعودی عرب کے وفد نے عراقی۔ سعودی رابطہ کونسل کے دوسے اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد کا دورہ کیا۔ یہ کونسل عراق کی تعمیر اور برادر ملک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قائم کی گئی ہے۔حال ہی میں عراقی صدر برھم صالح اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنما ایک دو ہفتوں کے دوران سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔علاوہ ازیںسعوددی عرب کا عراق کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دینے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے بغداد میں قونصلیٹ کھول دیا۔سعودی وزیر برائے تجارت وسرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصبی نے کہا کہ عراق کے مزید تین شہروں میں قونصل خانے کھولے جائیں گے۔1991ء میں جب صدام حسین نے کویت پر حملہ کیا تھاتب سعودی عرب نے سفارت خانہ بند کردیا تھا،جو بعد میں 2016ء میں دوبارہ کھولا گیا تھا
9 سعودی وزراء سمیت 100 اہم شخصیات کا دورہ عراق، قونصل خانہ 30 برس بعد کھول دیا گیا
Apr 05, 2019