اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب گورحد کے مقام پر اینٹی نار کوٹکس فورس کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے 2.5 ارب روپے مالیت کی تقریباً 1000 کلو گرام حشیش پکڑ لی۔ حشیش کو سمگلنگ کر کے سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ مزید کاروائی کے لئے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف آپریشن کا کامیاب انعقادپاکستان کے سمندری علاقے میں کسی بھی غیر قانونی سر گر می کے خلاف پاک بحریہ کے سر گرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔
پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 2.5 ارب ر مالیت کی حشیش پکڑ لی
Apr 05, 2019