لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراء کلچرل کمپلیکس میں اصلا حی ،کامیڈی و فیملی کھیل ’’پیسہ بولتاہے‘‘ پیش کیا گیا ،جسے پروفیسر صدیق احمد نے تحریر کیا ہے‘ہدایتکار قیصر جاوید ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے کہا کہ پیسہ انسانی وجود کا معیار نہیں ،اصل معاشرتی حسن سنہری اقدار میں پنہاں ہے۔وسیم اختر، جبران حسین،امان اللہ ناصر، سادی خان،محمد عمر،رومان ،نعمان آصف،صائمہ وسیم، حفضہ طاہر اور مہک شہزادی نے فن کا بھرپور مظاہر ہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری نے کہاکہ اس ڈرامہ کا مقصد عوام کے سامنے رشتوں کی بے حسی کو پیش کرنا تھا تاکہ مثبت تبدیلیاں لاسکیں۔