لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے الیکشن کروانے کے لیے درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین سے 17اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت کی جس میں پی سی بی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 7سال گزرگئے ہیں لیکن راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتخابات نہیں ہوئے‘ الیکشن کروانے کا حکم جاری کرے ۔عدالت نے جواب طلب کرلیا ۔