ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، عمر اکمل آؤٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد 2019ء ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ کو منتخب کرنے کیلئے 23 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو منعقد ہونگے۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ کا اعلان 18 اپریل کر کیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی عابد علی، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔عمر اکمل کو آئوٹ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان عالمی کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی جبکہ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...