مختصر عدالتی خبریں

٭لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار ہائیکورٹ کیخلاف عدالتی فیصلے میں ریمارکس کیخلاف دائر اپیل پر نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کاتوہین عدالت کے نوٹس کاتحریری جواب واپس کرتے ہوئے مختصر اور جامع جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ہائیکورٹ نے فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں 25 اپریل تک توسیع کر دی اور فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پی ایس ایل کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی رخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔آج ہائیکورٹ کا سنگل بنچ درخواست سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...